لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی مڈٹرم انتخابات: ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر ہنگامہ،ایمرجنسی کےخدشات اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: نومبر میں ہونے والے امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل سیاسی فضا میں شدید گرمی اور خدشات پائے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کی شفافیت سے متعلق جاری کردہ بعض اہم دسیاتز اور بیانات کے بعد ملک میں قومی ایمرجنسی کے نفاذ کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور مختلف وفاقی اداروں، بشمول ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے کچھ ڈی کلاسیفائیڈ دسیاتز اور رپورٹس جاری کی ہیں جن میں غیر ملکی مداخلت اور ووٹر لسٹوں میں نان سٹیزنز (غیر شہریوں) کی شمولیت سے متعلق خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ڈیموکریٹس اور ووٹر رائٹس کے نمائندوں نے ان اقدامات کو ووٹنگ کے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش قرار دیا ہے، جبکہ دوسری جانب ٹرمپ کے حامی ان اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت صدر کے پاس انتخابات کے کنٹرول کے حوالے سے محدود اختیارات ہیں، تاہم سیاسی تناؤ اور پروپیگنڈے کی وجہ سے ووٹرز میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔