لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ٹیکساس کےشہرلامارک کےمیئرکیتھ بیل اخلاق سوز حرکت کےالزام میں گرفتار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لامارک (La Marque) کے میئر کیتھ بیل (Keith Bell) کو مبینہ طور پر اخلاق سوز حرکت (Indecent Exposure) کے الزام میں برازوریا کاؤنٹی شیرف آفس نے گرفتار کر لیا ہے۔

کاؤنٹی سیکیورٹی ریکارڈز کے مطابق ان کی گرفتاری جمعہ کے روز عمل میں آئی، جس کے بعد سٹی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

لامارک شہر کی انتظامیہ نے میئر کیتھ بیل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کے نام جاری پیغام میں اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انتظامیہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ میئر کے سرکاری امور یا لامارک شہر کی ذمہ داریوں سے ہٹ کر پیش آیا ہے۔

سٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق آئندہ کی پیشرفت اور تصدیق شدہ تفصیلات سے شہریوں کو مسلسل آگاہ رکھیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے شہر کے چارٹر اور تمام متعلقہ قوانین کی پاسداری کی جائے گی۔