لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں ہلکی بارش اورگرجمک کےساتھ درجہ حرارت معتدل رہنےکاامکان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک):امریکی شہر نیویارک میں رواں ویک اینڈ کے دوران گرمیوں کے موسم کے لحاظ سے درجہ حرارت خوشگوار اور معتدل رہے گا، تاہم شہریوں کو کچھ مقامات پر بارش اور گرجمک کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز نیویارک سٹی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 75 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 24 ڈگری سینٹی گریڈ) کے قریب رہے گا، جبکہ اتوار کے روز یہ بڑھ کر 80 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ہفتے کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ اتوار کے دن تیز ہوائیں چلنے اور گرجمک کے ساتھ بارش (Thunderstorms) کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اتوار کے بعد آنے والا نیا ہفتہ بہترین اور خوشگوار موسم کے ساتھ شروع ہوگا۔ پیر سے بدھ کے دوران تیز دھوپ کھلی رہے گی اور درجہ حرارت 75 سے 82 ڈگری فارن ہائیٹ کے درمیان رہے گا۔

بدھ تک موسم صاف رہنے کے بعد جمعرات کے روز ایک بار پھر گرجمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔