لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

معروف پاکستانی نژاد تعلیمی و سماجی رہنما فوزیہ جنجوعہ کی اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے ماؤنٹ لورل کی سابق میئر، تعلیمی ماہر اور سماجی رہنما فوزیہ جنجوعہ نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد سے پاکستان مشن نیویارک میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران تعلیم کے شعبے میں تبدیلی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ثقافتی تعاون کو فروغ دینے اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی برادری کے کلیدی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے فوزیہ جنجوعہ کی قائدانہ صلاحیتوں، تعلیم کے فروغ اور امریکہ میں پاکستانی برادری کے لیے ان کی بلا معاوضہ سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

پاکستانی مندوب نے اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی اہم ترجیحات اور عالمی سطح پر سفارتی کوششوں سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

تاریخی اعزاز: فوزیہ جنجوعہ نے 2024 میں ماؤنٹ لورل ٹاؤن شپ (Mount Laurel Township) کی پہلی مسلم اور پاکستانی نژاد خاتون میئر بن کر تاریخ رقم کی تھی۔

بحیثیت تعلیمی ماہر اور نان پرافٹ ادارے کی بانی، وہ تارکینِ وطن کے حقوق اور نوجوانوں کی قیادت کی تربیت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔