لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

کونےآئی لینڈ پرغیرقانونی اژدہاکی نمائش، پولیس نےبرمی پائتھن ضبط کرلیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی شہر نیویارک کے مشہور سیاحتی مقام کونے آئی لینڈ (Coney Island) کے بورڈ واک پر ایک شخص کی جانب سے غیر قانونی طور پر رکھے گئے دیو ہیکل اژدہے (برمی پائتھن) کی نمائش کے بعد محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے سانپ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ریاستی شعبہ حفظانِ ماحولیات (DEC) کے مطابق 12 جولائی کو ایک شخص ساحل پر آنے والے لوگوں کے سامنے برمی پائتھن کی نمائش کر رہا تھا، جبکہ ایک اور اژدہا اس کے گلے میں لپٹا ہوا تھا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ یہ اژدہا اس کی ملکیت میں ہے، جو کہ نیویارک کے ماحولیاتی قوانین کے تحت غیر قانونی اقدام ہے۔

محکمہ ماحولیات کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ برمی پائتھن انسانوں کے لیے شدید خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی جنگلی حیات کی آبادی کے لیے بھی بڑا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

سانپ کو تحویل میں لے کر ‘سوفولک کاؤنٹی ایس پی سی اے’ (Suffolk County SPCA) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اژدہے کے مالک کو غیر قانونی جانور رکھنے پر چالان جاری کیا گیا۔

نیویارک میں گزشتہ واقعات: نیویارک شہر میں دیو ہیکل سانپوں کا ملنا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال اپر ویسٹ سائیڈ سے 5 فٹ لمبا بوآ کنسٹرکٹر (Boa Constrictor) اور راک فیلر سینٹر سب وے اسٹیشن کے قریب ایک بالٹی سے اژدہا برآمد ہوا تھا۔