امریکی پاکستان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے APF Leadership Summit 2026 میں ایک اہم پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا”Journalism, Identity & Influence: Shaping Narratives in a Global World”
اس نشست کی میزبانی بلال لاکھانی نے کی جبکہ پینلسٹ میں معروف صحافی Rozina Ali اور ممتاز کاروباری و خلانورد Anousheh Salimاور Spectrum news کی مینجنگ ڈائریکٹر ماریہ عابدی نےخصوصی سمیت ے شرکت کی۔
مقررین نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی میں میڈیا کے کردار، شناخت کے مسائل، اور عالمی سطح پر بیانیہ سازی کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
پینل کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ جدید دور میں صحافت نہ صرف معلومات کی ترسیل کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مقررین نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستانی نژاد افراد کو عالمی میڈیا میں اپنی نمائندگی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ سمٹ American Pakistan Foundation کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی نژاد امریکیوں کو بااختیار بنانا اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔





