لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک سب وے کی تاریخ کاپہلاجدید ماحولیاتی منصوبہ: شدیدگرمی سےنجات اورتوانائی کی بچت کیلئے’تھرمل انرجی نیٹ ورک‘کاجائزہ شروع

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر زوہران مامدانی (Zohran Kwame Mamdani)، ریاست کی گورنر کیتھی ہوچل (Kathy Hochul) اور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (MTA) نے نیویارک سب وے سسٹم میں اپنی نوعیت کے پہلے ’تھرمل انرجی نیٹ ورک‘ (Thermal Energy Network – TEN) کے جائزے اور مطالعے کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

اس انقلابی منصوبے کا مقصد گرمیوں کے دوران زیرِ زمین سب وے پلیٹ فارمز پر پڑنے والی شدید گرمی کو کم کرنا اور وہاں سے حاصل ہونے والی زائد حرارت (Heat) کو محفوظ کر کے سردیوں میں قریب واقع بلدیاتی عمارتوں کو گرم رکھنا ہے۔ یہ امریکہ کے کسی بھی ٹرانزٹ سسٹم میں نصب کیا جانے والا پہلا تھرمل انرجی نیٹ ورک ہوگا۔

یہ پائلٹ پروجیکٹ سب وے کے سب سے زیادہ گرم اسٹیشنز یعنی بروکالن برج-سٹی ہال (4/5/6) اور چیمبرز اسٹریٹ (J/Z) کمپلیکس میں شروع کیا جا رہا ہے:

بروکالن برج-سٹی ہال اسٹیشن پر تابستان کے دوران اوسط درجہ حرارت 96 ڈگری فارن ہائٹ (35.5 ڈگری سیلسیس) تک پہنچ جاتا ہے، جو باہر کے درجہ حرارت سے 20 ڈگری تک زیادہ ہوتا ہے۔

اسٹیشن کی چھتوں، دیواروں اور فرش میں ٹھنڈے پانی پائپوں کے ذریعے گردش کرا کر پلیٹ فارم کو ٹھنڈا کیا جائے گا۔

چیمبرز اسٹریٹ اسٹیشن کے غیر استعمال شدہ (متروک) درمیانی پلیٹ فارم کے نیچے زمین میں ڈرلنگ کر کے جیو تھرمل بور ہولز بنائے جائیں گے جہاں گرمیوں کی اضافی حرارت ذخیرہ ہوگی اور سردیوں میں بلدیاتی عمارتوں کی ہیٹنگ کے کام آئے گی۔

میئر زوہران مامدانی نے شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا”تپتی گرمی سے بچ کر جب آپ مزید گرم سب وے پلیٹ فارم پر پہنچتے ہیں تو اس سے بری کوئی حس نہیں ہوتی۔ لیکن اب ہمارے پاس چیمبرز اسٹریٹ اسٹیشن کو نہ صرف اوپر سے نیچے تک نیا بنانے کا موقع ہے بلکہ ہم اپنے پلیٹ فارمز کو ٹھنڈا کر کے اس ضائع ہونے والی حرارت کو سردیوں میں استعمال میں لائیں گے، جس سے توانائی کے اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔”

گورنر کیتھی ہوچل نے کہا “برسوں سے نیویارک کے شہری گرمیوں میں گرم پلیٹ فارمز کی اذیت برداشت کرتے رہے ہیں۔ میئر مامدانی اور ایم ٹی اے کے ساتھ مل کر ہم اس جدید کلائمیٹ ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر رہے ہیں جو گرمیوں میں سفر کو قابلِ برداشت اور سردیوں میں عمارتوں کو گرم رکھے گی۔”

ایم ٹی اے کے سی ای او جینو لیبر (Janno Lieber) اور دیگر حکام کے مطابق اس مطالعے کا ٹھیکہ رواں سال کی خزان میں دیا جائے گا، جبکہ جیو تھرمل جائزے کے بعد 2027 کے آغاز میں ڈیزائننگ کا کام شروع ہوگا۔