لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NYC Mayor Attends Friday Prayers During Little Yemen Visit

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے برونکس کے معروف علاقے لٹل یمن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یمنی امریکن کمیونٹی کے رہنماؤں اور نمائندوں سے ملاقات کر کے علاقے کی سماجی اور کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران میئر ممدانی نے کمیونٹی کے مختلف وفود سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہیں مقامی کاروبار، تارکینِ وطن کو درپیش مسائل اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ میئر نے یمنی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں نیویارک کی معاشی اور ثقافتی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔

اس دورے کی ایک نمایاں سرگرمی مقامی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی تھی، جہاں میئر نے نمازیوں سے ملاقات کی اور یمنی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

برونکس میں واقع لٹل یمن اپنی منفرد ثقافت، روایتی یمنی کھانوں اور متحرک کاروباری سرگرمیوں کے باعث نیویارک میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق میئر کا یہ دورہ شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور تارکینِ وطن کے مسائل کو براہِ راست سمجھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔