نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کے علاقے کوئنز میں عیدالفطر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی میزبانی کونسل ممبر لنڈا لی(Linda lee) کریں گی۔ یہ تقریب Progressive American Community Empowerment (PACE) کے تعاون سے منعقد ہوگی۔
یہ پروقار تقریب 30 مارچ 2026 بروز پیر شام 5 بجے سے 7 بجے تک P.S. 33 ایڈورڈ ایم فنک آڈیٹوریم، 91-37 222nd اسٹریٹ، کوئنز ولیج میں ہوگی۔
تقریب میں شرکاء کے لیے ریفریشمنٹس، تقاریر اور ثقافتی پرفارمنسز کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کا مقصد عیدالفطر کی خوشیوں کو کمیونٹی کے ساتھ مل کر منانا اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن (RSVP) لازمی ہے، جس کے لیے فراہم کردہ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی نشست کی تصدیق https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSc_2z_WWsZ74ee8IO2T6N45i9QAjPFIUZA4MxzEJD0hcvq1Kg/viewformکی جا سکتی ہے۔
اس ایونٹ کے شریک میزبانوں میں سینیٹر ٹوبی این اسٹاویسکی، کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی میلندا کٹز، کوئنز بورو پریذیڈنٹ ڈونوون رچرڈز اور ڈپٹی اسپیکر ناتاشا ولیمز شامل ہیں۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر شرکت کرکے عید کی خوشیوں میں شامل ہوں اور کمیونٹی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔





