لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Hiring Event Set for Second Avenue Subway Project in New York

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): سٹی حکام نے شہر کے اہم ترین انفراسٹرکچر پروجیکٹ ‘سیکنڈ ایونیو سب وے’ کے دوسرے مرحلے کے لیے بھرتیوں کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی ہائرنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مقامی رہائشیوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ایم ٹی اے (MTA) نے گزشتہ سال اس منصوبے کے لیے 1.9 بلین ڈالر کے کنٹریکٹ کی منظوری دی تھی۔ اس مرحلے میں ‘کیو لائن’ (Q line) کو 96 ویں اسٹریٹ سے بڑھا کر 125 ویں اسٹریٹ تک پہنچایا جائے گا۔ 2032 تک مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ سے 125 ویں اسٹریٹ اور لیکسنگٹن ایونیو پر ایک نیا اسٹیشن قائم ہوگا، جو سب وے لائنز 4، 5 اور 6 کو میٹرو نارتھ سے جوڑ دے گا۔

یہ ہائرنگ ایونٹ آئندہ جمعہ کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک 219 ایسٹ 109 ویں اسٹریٹ (سیکنڈ اور تھرڈ ایونیو کے درمیان) پر منعقد ہوگا۔

ملازمت کے حصول کے لیے کم از کم اہلیت امیدوار کی عمر کم از کم 18 سال
اور ہائی اسکول ڈپلومہ کا ہونا لازمی ہے۔ جبکہ امریکہ میں کام کرنے کے قانونی طور پر اہل ہوں۔

ایونٹ میں شرکاء کو یونین اپرنٹس شپ پروگرامز اور کنسٹرکشن انڈسٹری کی تربیت کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ MTA، NYPD، FDNY اور دیگر سٹی ایجنسیوں کے سول سروس امتحانات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے افراد دیے گئے لنک https://lp.constantcontactpages.com/ev/reg/tcxnbuu پر پہلے سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔