لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

گوگل نےاپنےجدید’نینوبنانا’امیج جنریشن ٹول سے واٹرمارک ہٹانےکاآپشن فراہم کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کیلیفورنیا : معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل (Google) نے اپنے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس ‘نینو بنانا’ (Nano Banana) امیج جنریشن ٹول میں صارفین کی سہولت کے لیے ایک بڑی اور اہم تبدیلی کی ہے۔ گوگل نے صارفین کو AI سے تیار کردہ تصاویر پر نظر آنے والے واٹرمارک کو ہٹانے کا باقاعدہ اختیار دے دیا ہے۔

اس سے قبل ‘نینو بنانا’ ٹول کی مدد سے تیار کی جانے والی تمام تصاویر کے نیچے دائیں جانب ایک نمایاں واٹرمارک موجود ہوتا تھا، جو کئی صارفین کے لیے ناپسندیدگی اور تصویر کے معیار میں خلل کا باعث بن رہا تھا۔

گوگل کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس نئی اپڈیٹ کے تحت اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق تصویر پر واٹرمارک کی موجودگی یا عدم موجودگی کا انتخاب کر سکتے ہیں:

گوگل نے Gemini اور Flow میں نئی سیٹنگز متعارف کروا دی ہیں، جس کے ذریعے صارفین تیار کردہ تصاویر سے اس واٹرمارک کو باآسانی ہٹا سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ سہولت جلد گوگل سرچ کے اے آئی موڈ (AI Mode) میں بھی دستیاب ہوگی۔

ویہ آپشن صرف تصاویر تک محدود نہیں رہے گا۔ گوگل کے مطابق جیمینائی اومنی (Gemini Omni) سے تیار ہونے والی ویڈیوز اور ‘لائرا’ (Lyra) سے تخلیق کیے گئے گانوں سے بھی واٹرمارکس ہٹائے جا سکیں گے۔

گوگل نے واضح کیا ہے کہ جن ممالک کے مقامی قوانین کے تحت اے آئی مواد پر واٹرمارک برقرار رکھنا قانونی طور پر لازمی ہے، وہاں کے صارفین کے لیے یہ آپشن دستیاب نہیں ہوگا اور وہاں واٹرمارک خودکار طور پر موجود رہے گا۔