Field Marshal Asim Munir Gains Global Recognition for Military Diplomacy

تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے ایک ایسے پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی جو سربراہِ مملکت نہیں تھے

Editor News

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب عسکری سفارت کاری کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اور ماہرین نے انہیں امن کے فروغ کے لیے ایک کلیدی شخصیت قرار دیا ہے۔

مشہور ہسپانوی جریدے EL PAIS کی رپورٹ کے مطابق، مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک فاتح اور نڈر فوجی رہنما کے طور پر ابھرے۔

جریدے نے مزید انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اور سیز فائر کی کوششوں میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ ان چند عالمی شخصیات میں سے ہیں جو بیک وقت دونوں ممالک کے ساتھ موثر رابطہ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے ایک ایسے پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی جو سربراہِ مملکت نہیں تھے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایک ‘غیر معمولی اور عظیم جنگجو’ قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے اور علاقائی امن برقرار رکھنے میں فیلڈ مارشل کی کوششیں پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *