Donald Trump Announces US Delegation to Visit Islamabad for Iran Talks

یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں حالیہ کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات کے بعد خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

Editor News

اسلام آباد/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے ایران کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے کل (پیر) تک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹرتھ سوشل’ (Truth Social) پر جاری کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے اور ایک جامع معاہدے کے لیے امریکی وفد پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کو ایک “انتہائی بہترین ڈیل” کی پیشکش کی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ ایران اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا اور ڈیل کو قبول کر لے گا۔

یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں حالیہ کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات کے بعد خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان ایک اہم ثالث (Mediator) کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھی اپریل کے وسط میں اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان طویل نشستیں ہو چکی ہیں، جن کا مقصد جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران نے اس ‘منصفانہ ڈیل’ کو قبول نہ کیا تو امریکہ سخت ترین فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *