Qatar’s Lusail Towers Illuminate with Pakistani Flag on Pakistan Day

لوسیل کی اسکائی لائن پر سبز ہلالی پرچم اور قطری پرچم کی ایک ساتھ موجودگی نے یومِ پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا

Editor News

دوحہ(ویب ڈیسک): قطر کے شہر لوسیل میں واقع مشہورِ زمانہ الجابر ٹوئن ٹاورز (Al-Jaber Twin Towers) پیر کی شب پاکستان اور قطر کے قومی پرچموں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔ یہ شاندار چراغاں 23 مارچ، یومِ پاکستان کی سالانہ تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا۔

الجابر ٹاورز پر دونوں ممالک کے پرچموں کی اس ڈیجیٹل نمائش نے نہ صرف قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لیے بلکہ یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ لوسیل کی اسکائی لائن پر سبز ہلالی پرچم اور قطری پرچم کی ایک ساتھ موجودگی نے یومِ پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

لوسیل سٹی میں موجود پاکستانی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد نے اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قطر کی جانب سے اس طرح کا اقدام سمندر پار پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی و سماجی رشتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب 1940 میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی تھی، جس نے آزاد ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی۔ اس دن کو ہر سال دنیا بھر میں موجود پاکستانی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *