UN Sounds Alarm Over Global Rights Erosion, Ukraine War and AI Misuse

انہوں نے یوکرین میں جاری تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا، جہاں گزشتہ چار سالوں میں 15,000 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

Editor News

جنیوا(ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں “طاقت کا قانون” تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں طاقتور ممالک بین الاقوامی قوانین کو پیروں تلے روند رہے ہیں اور انسانی حقوق کو دبانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) جیسی ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں۔

جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوتیرس نے کہا کہ انسانی حقوق پر یہ حملے کھلے عام ہو رہے ہیں اور ان کی قیادت وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے پاس سب سے زیادہ طاقت ہے۔

انہوں نے یوکرین میں جاری تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا، جہاں گزشتہ چار سالوں میں 15,000 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ “دو ریاستی حل” کو دن دیہاڑے ختم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو اقلیتوں اور کمزور طبقات کے خلاف امتیازی سلوک اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں جمہوریتیں کمزور ہو رہی ہیں، تارکین وطن کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور مذہبی و لسانی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فولکر ترک نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں طاقت اور وسائل کے حصول کے لیے ایسی مقابلہ بازی دیکھی جا رہی ہے جو گزشتہ 80 سالوں میں نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے خود مختار اور آمرانہ رجحانات کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *