BAFTA 2026: Star-Studded Ceremony Set to Shape Oscars Race

بہترین اداکار کی کیٹیگری میں لیونارڈو ڈی کیپریو، ٹموتھی شالامے اور مائیکل بی جارڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے

Editor News

لندن(ویب ڈیسک): برطانوی فلم اکیڈمی (BAFTA) کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، جہاں ہالی ووڈ اور برطانوی سینما کے بڑے نام آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سال ایلن کمنگ کی میزبانی میں ہونے والی یہ تقریب آسکرز سے قبل انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اسے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ایک اہم اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

اس سال پول تھامس اینڈرسن کی فلم “One Battle After Another” 14 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ریان کوگلر کی فلم “Sinners” 13 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کلوئی زاؤ کی “Hamnet” اور جوش سفڈی کی “Marty Supreme” بھی 11، 11 کیٹیگریز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

بہترین اداکار کی کیٹیگری میں لیونارڈو ڈی کیپریو، ٹموتھی شالامے اور مائیکل بی جارڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے، جبکہ بہترین اداکارہ کے لیے ایما اسٹون، جیسی بکلی اور کیٹ ہڈسن مضبوط امیدوار تصور کی جا رہی ہیں۔

بہترین فلم: Hamnet، Sinners، اور Marty Supreme سمیت پانچ فلمیں مدمقابل ہیں۔

بہترین برطانوی فلم: 28 Years Later، I Swear، اور Pillion جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اینیمیٹڈ فلم: Zootopia 2 اور Elio کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ بافٹا کے نتائج سے 15 مارچ کو ہونے والے آسکر ایوارڈز کے فاتحین کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *