بالٹی مور : امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے سب سے بڑے سالانہ اجتماعات میں سے ایک، 51ویں سالانہ ’اکنا ماس‘ (ICNA-MAS) کنونشن کا انعقاد 23 مئی سے 25 مئی 2026 تک بالٹی مور کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ میموریل ڈے ویک اینڈ کے موقع پر منعقد ہونے والے اس سہ روزہ کنونشن کا عنوان ’نبوی راستہ: بدلتی لہریں، مستقبل کی تشکیل‘ (Prophetic Path: Turning Tides, Shaping the Future) رکھا گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس سال 30,000 سے زائد شرکاء کی آمد متوقع ہے۔ کنونشن میں 200 سے زائد بصیرت افروز سکالرز اور دانشور مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے جبکہ ایمان، خاندان، اور جدید دور کے چیلنجز پر 160 سے زائد تعلیمی و تربیتی سیشنز منعقد ہوں گے۔
500 سے زائد وینڈرز پر مشتمل ایک وسیع بازار لگایا جائے گا جہاں اسلامی ملبوسات، کتابیں اور دیگر مصنوعات دستیاب ہوں گی۔
یوتھ کانفرنس، مباحثے اور قرآنی مقابلوں کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
کنونشن میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ویب سائٹ پر محدود وقت کے لیے خصوصی رعایت (Discount) بھی دستیاب ہے۔
شرکاء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لمبی لائنوں سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔ورہ دیا گیا ہے کہ وہ لمبی لائنوں سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔
