Sam Altman Reflects on Awkward Moment with PM Modi at India AI Summit 2026

انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئے جب وزیر اعظم مودی نے ایک گروپ فوٹو کے لیے ان کا ہاتھ تھام لیا۔

Editor News

نئی دہلی: اوپن اے آئی (OpenAI) کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین نے “انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026” کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت وہ کافی الجھن کا شکار تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سیم آلٹ مین نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے بڑے رہنماؤں کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئے جب وزیر اعظم مودی نے ایک گروپ فوٹو کے لیے ان کا ہاتھ تھام لیا۔

سمٹ کے دوران تقریباً 14 شرکاء کو ایک قطار میں ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہونے کی ہدایت دی گئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس “اوور کوریوگرافی” (Over-choreographed) یعنی ضرورت سے زیادہ منظم کیے گئے منظر پر تنقید کی اور اسے پالیسی مذاکرات سے توجہ ہٹانے کے مترادف قرار دیا۔

اسٹیج پر اوپن اے آئی کے سب سے بڑے حریف اور ‘اینتھروپک’ (Anthropic) کے سربراہ ڈاریو اموڈائی بھی موجود تھے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ جہاں دیگر شرکاء ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، وہیں آلٹ مین اور اموڈائی اس صورتحال میں کچھ ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئے۔

انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کے بجائے اپنی مٹھیاں (Fists) ہوا میں بلند کیں، جو باقی گروپ کے انداز سے بالکل مختلف تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو دونوں حریف کمپنیوں کے درمیان جاری سرد جنگ کا عکاس قرار دیا۔

اگرچہ اس سمٹ کا اصل مقصد مصنوعی ذہانت کی ترقی، ریگولیٹری چیلنجز اور معاشرتی اثرات پر بات کرنا تھا، لیکن اسٹیج پر ہونے والے اس واقعے نے زیادہ توجہ حاصل کرلی۔ بھارت اور بین الاقوامی سطح پر سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو ایک “ہائی لیول ٹیکنالوجی سمٹ” کے لیے غیر ضروری قرار دیا۔

یاد رہے کہ ڈاریو اموڈائی نے اوپن اے آئی چھوڑنے کے بعد ‘اینتھروپک’ کی بنیاد رکھی تھی، جس کی وجہ سے ان دونوں شخصیات کی اسٹیج پر موجودگی اور ان کے باہمی تعامل کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *