UAE President Meets Senator Lindsey Graham Amid Health Rumors

Editor News

دبئی (رائٹرز) – متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بدھ کے روز ابوظہبی میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد سینیٹر گراہم نے سوشل میڈیا پر اماراتی صدر کی صحت اور یو اے ای کے خلاف گردش کرنے والی “جھوٹی خبروں” کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہِ ابوظہبی ملتوی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ محمد بن زاید کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔ ترک صدارتی دفتر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں اماراتی صدر کی “طبی ناسازی” کا ذکر تھا، تاہم اسے فوری طور پر حذف کر دیا گیا تھا۔

سینیٹر لنڈسے گراہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے شیخ محمد بن زاید سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ انہوں نے اماراتی صدر اور ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی سرد جنگ اور سفارتی اختلافات کی خبریں شہ سرخیوں میں ہیں۔ سعودی عرب کے بااثر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے اماراتی پالیسیوں اور شیخ محمد بن زاید پر علاقائی عدم استحکام کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی (WAM) کے مطابق یہ ملاقات ‘قصر الشاطی’ میں ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں شیخ محمد بن زاید کو سینیٹر گراہم اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *