Ali Najmi Backs Raj Goyle in State Comptroller Race

علی نجمی کا کہنا ہے کہ راج گوئل ہمیشہ سے تارکینِ وطن اور محنت کش خاندانوں کے حقوق کے چیمپیئن رہے ہیں

Atif Khan

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کے معروف سیاسی آرگنائزر اور ‘مسلم ڈیموکریٹک کلب آف نیویارک’ کے شریک بانی علی نجمی نے اسٹیٹ کمپٹرولر (State Comptroller) کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار راج گوئل (Raj Goyle) کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

علی نجمی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں بتایا کہ ان کا اور راج گوئل کا تعلق 2015 سے ہے، جب راج گوئل نے علی نجمی کی سٹی کونسل کی انتخابی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ میئر زہران ممدانی نے بھی اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اسی مہم سے کیا تھا۔ علی نجمی کا کہنا ہے کہ راج گوئل ہمیشہ سے تارکینِ وطن اور محنت کش خاندانوں کے حقوق کے چیمپیئن رہے ہیں۔

راج گوئل کون ہیں اور ان کے مقاصد کیا ہیں؟
راج گوئل ایک سابق ACLU سول رائٹس وکیل ہیں اور اب نیویارک اسٹیٹ کمپٹرولر کے لیے میدان میں ہیں۔ ان کے انتخابی منشور کے اہم نکات میں

البانی (Albany) میں بیٹھ کر ‘آئس’ (ICE) جیسی ایجنسیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنا۔

نیویارک کے شہریوں کی پینشن کو محفوظ بنانا اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث منصوبوں میں سرمایہ کاری سے روکنا۔

‘پلینڈ پیرنٹ ہڈ’ (Planned Parenthood) کے بورڈ ممبر کی حیثیت سے خواتین کے حقوق کی طویل جدوجہد شامل ہیں۔

حمایت کے جواب میں راج گوئل نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے یہ اہم دفتر خاموشی کی نیند سو رہا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ:”ہمیں اس دفتر کی کایا پلٹنی ہے۔ نیویارک اسٹیٹ کمپٹرولر کا دفتر محنت کش خاندانوں کے حقوق کی حفاظت، ٹرمپ کے آمرانہ ایجنڈے کا مقابلہ کرنے اور ‘آئس’ (ICE) کی من مانیوں کو روکنے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *