نیو جرسی (ویب ڈیسک): نیو جرسی کی گورنر مائیکی شیرلنے ماہِ صیام کے آغاز پر امریکی مسلمان کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
گورنر مائیکی شیرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا:”تمام جشن منانے والوں کو رمضان کریم مبارک! میں نیو جرسی بھر میں اپنے مسلمان دوستوں اور پڑوسیوں کے لیے ایک پرامن اور بابرکت مہینے کی خواہش کرتی ہوں۔”
گورنر نے اپنے پیغام میں نیو جرسی کی ترقی میں مسلمان شہریوں کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مقدس مہینہ ریاست بھر میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام لائے گا۔
واضح رہے کہ نیو جرسی امریکہ کی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
