Deputy PM Ishaq Dar to Hold High-Level Meetings During UN Visit

پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کہ القدس الشریف (یروشلم) کے دارالحکومت کے ساتھ ایک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Editor News

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے نیویارک کے اہم دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے اس خصوصی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو فلسطین کی سنگین صورتحال پر طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس دورے کے دوران درج ذیل مطالبات کو عالمی فورم پر اٹھائے گا:

اسرائیل کے مغربی کنارے سے متعلق غیر قانونی فیصلوں کی شدید مخالفت اور غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ۔

سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2803 پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور۔

غزہ کے متاثرین کے لیے انسانی امداد میں اضافے اور علاقے کی جلد از جلد تعمیرِ نو کے عمل کا آغاز۔

پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کہ القدس الشریف (یروشلم) کے دارالحکومت کے ساتھ ایک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

نیویارک میں قیام کے دوران اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *