برونکس میں فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق، دو بچّے زخمی

اس واقعے میں ایک 15 سالہ لڑکا اور 13 سالہ لڑکی بھی زخمی ہوئے، دونوں کی دائیں ٹانگ میں گولیاں لگیں۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک کے علاقے برونکس میں بدھ کی شام فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں 16 سالہ نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ دو دیگر کم عمر لڑکے اور لڑکی زخمی ہو گئے۔ نیویارک پولیس (NYPD) کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً 5 بج کر 10 منٹ پر براڈوے اور ویسٹ 238 اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 16 سالہ کرسٹوفر ریڈنگ کے نام سے ہوئی ہے، جسے پیٹھ میں گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ اس واقعے میں ایک 15 سالہ لڑکا اور 13 سالہ لڑکی بھی زخمی ہوئے، دونوں کی دائیں ٹانگ میں گولیاں لگیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں سینکڑوں بچے موجود تھے جو خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

برونکس بورو کی صدر وینیسا گبسن نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ایک 16 سالہ جان کا ضیاع دل دہلا دینے والا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ گلی میں ہونے والے جھگڑے سے شروع ہوا جو فائرنگ تک جا پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برونکس میں تشدد کی لہر ناقابل قبول ہے اور وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *