لانگ آئی لینڈ، نیویارک: نیویارک پولیس نے پانچ سال کے طویل انتظار اور تحقیقات کے بعد پاکستانی نژاد امریکی میڈیکل طالبہ نافیہ اکرام پر ہونے والے خوفناک تیزاب گردی کے حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی حکام اور پولیس کا کہنا ہے کہ جدید فرانزک شواہد اور ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے پولیس آخر کار ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
واضح رہے نافیہ اکرام پر یہ حملہ 17 مارچ 2021 کو اس وقت ہواجب وہ لانگ آئی لینڈ میں اپنے گھر کے باہر موجود تھیں۔ ایک نامعلوم شخص نے ان کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں نافیہ شدید زخمی ہوئی تھیں، ان کی بینائی متاثر ہوئی اور چہرے پر گہرے زخم آئے۔
