Cristiano Ronaldo ends boycott of Al-Nasr

رونالڈو کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی کوششوں پر سعودی پرو لیگ نے گزشتہ جمعرات کو ایک سخت بیان جاری کیا تھا

Editor News

ریاض(ویب ڈیسک): عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم ‘النصر’ کے میچوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 41 سالہ اسٹار کھلاڑی، جو گزشتہ دو میچوں سے غیر حاضر تھے، اب 14 فروری کو ‘الفتح’ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کے فیصلوں اور کھلاڑیوں کے تبادلوں (Transfers) کے طریقہ کار سے ناخوش تھے۔ تنازع کی بڑی وجوہات درج ذیل تھیں:

رونالڈو مبینہ طور پر اس وقت ناراض ہوئے جب ان کے سابق ساتھی کریم بینزیما کو ‘الاتحاد’ سے نکال کر ان کی حریف ٹیم ‘الاہلی’ (Al Hilal) میں شامل کر دیا گیا۔

PIF نے النصر کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر سیماؤ کوٹینہو اور سی ای او ہوزے سیمیڈو کو معطل کر دیا تھا، جس پر رونالڈو نے احتجاجاً میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رونالڈو نے اپنی شرائط منظور ہونے کے بعد واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ PIF نے النصر کے کھلاڑیوں کی واجب الادا تنخواہیں ادا کر دی ہیں اور کلب کے اعلیٰ حکام کو دوبارہ آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد معطل افسران نے اپنے عہدے سنبھال لیے ہیں۔

رونالڈو کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی کوششوں پر سعودی پرو لیگ نے گزشتہ جمعرات کو ایک سخت بیان جاری کیا تھا:”سعودی پرو لیگ ایک سادہ اصول پر چلتی ہے: ہر کلب آزادانہ طور پر یکساں قوانین کے تحت کام کرتا ہے۔ بھرتیوں اور اخراجات کے فیصلے کلبوں کے پاس ہیں تاکہ مالی استحکام اور مسابقت برقرار رہے۔”

رونالڈو اس سیزن میں اب تک 22 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 18 گول کیے اور 3 گول کرنے میں مدد (Assists) فراہم کی۔ اس وقت النصر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ الہلال پہلے نمبر پر موجود ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *