نیویارک(ویب ڈیسک): نیویارک اور نیو جرسی سمیت گرد و نواح کے علاقے اس وقت شدید ترین آرکٹک سردی کی لہر (Arctic Cold Front) کی لپیٹ میں ہیں۔
نیشنل ویدر سروس نے ہفتے کی دوپہر سے اتوار کی دوپہر تک “ایکسٹریم کولڈ وارننگ” جاری کر دی ہے۔ برفیلی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت کی شدت منفی 25 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس موسم میں “فروسٹ بائٹ” (جسمانی اعضاء کا جم جانا) اور “ہائپوتھرمیا” کے خطرات حقیقی ہیں۔ ہفتے کی رات ہوا کے جھونکے 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور سردی کی شدت منفی 25 تک پہنچنے کی توقع ہے۔
