ممبئی(ویب ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا تیسرا میچ آج ممبئی کے تاریخی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں میزبان اور دفاعی چیمپئن بھارت کا مقابلہ امریکہ (USA) سے ہوگا۔
کرکٹ کے اس مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک صرف ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ ان کا واحد ٹکراؤ گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، جہاں بھارت نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آج امریکہ کے پاس اس شکست کا بدلہ لینے اور میگا ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کرنے کا موقع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈز
بھارت: سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل (نائب کپتان)، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور محمد سراج۔
امریکہ: مونانک پٹیل (کپتان)، جیسی سنگھ، اینڈریز گوس، شہان جے سوریا، ملند کمار، شایان جہانگیر، سائی تیجا مکا ملا، سنجے کرشنا مورتی، ہرمیت سنگھ، نوستھش کینجیگے، شیڈلی وان شالک وِک، سوربھ نیتراولکر، علی خان، محمد محسن اور شبھم رانجنے۔
بھارت کی نظریں اپنے ہوم گراؤنڈ پر جارحانہ آغاز پر ہوں گی۔
سوربھ نیتراولکر اور علی خان بھارتی بلے بازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
وانکھیڑے کی پچ: ممبئی کی پچ عموماً بلے بازوں کے لیے سازگار ہوتی ہے، جہاں بڑے اسکور کی توقع کی جا رہی ہے۔
