پاک بنگلہ تعلقات میں نئی روح: 14 برس بعد براہِ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز

ماضی میں بھارت، بالخصوص مودی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی، مگر وہ اپنے عزائم میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

Editor News

کراچی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی سفر کا ایک طویل تعطل ختم ہو گیا ہے اور 14 سال کے وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔

بنگلادیش کی قومی ایئرلائن ‘بیمان ایئر’ کی پہلی پرواز مسافروں کو لے کر ڈھاکا سے کراچی پہنچی، جہاں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کو روایتی انداز میں ‘واٹر کینن سیلوٹ’ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر سندھ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کیک کاٹا۔

گورنر سندھ نے اس پیش رفت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا:پاکستان اور بنگلادیش کے برادرانہ تعلقات میں حائل رکاوٹیں اب ختم ہو رہی ہیں۔

ماضی میں بھارت، بالخصوص مودی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی، مگر وہ اپنے عزائم میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

فضائی رابطوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی اور ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل لاؤنج چہل پہل کا مرکز بنا رہا۔ یہ پرواز کراچی سے مسافروں کو لے کر دوبارہ ڈھاکا کے لیے روانہ ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *