تحریر: امجد قائم خانی
ہوسٹن: امریکہ میں پاکستانیوں کے سب سے بڑی تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے ایگزیکٹو بورڈ کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کی پر ہجوم تقریب پاکستان سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون سارہ خان سمیت سید ارشد اقبال نے بطور جوائنٹ سیکریٹری جب کہ عارف علی سید ،فلک فاطمہ زہرا اور سید محمد ناصر نے بطور رکن ایگزیکٹو بورڈ اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا.
نو منتخب عہدیداروں سے ممتاز جج کر سچین بسیرا نے حلف لیا۔

واضح رہے کہ سارہ خان فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے خازن جیسے اہم عہدے کیلے بھی پرائمری الیکشن میں ایک مضبوط امیدوار ہیں.

اس موقع پر نائب صدر سارہ خان کا کہنا تھا ان کی کامیابی نہ صرف ایک سنگ میل ہے بلکہ اس قابل فخر ایسوسی ایشن کے نئے ویژن اور پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے
تقریب میں ایسوسی ایشن کے صدر سراج نارسی ، جنرل سیکریٹری عامر زیدی، گروپ ہیڈ امتیاز احسن، ممتاز بزنس میں محمد بیگ اور مظفر ووہرہ سمیت کمیونٹی رہنماؤں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نو منتخب ارکان کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
