واشنگٹن: آج ریاستِ امریکہ میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر ڈے منایا جائے گا۔ اس حوالےسے وفاقی حکومت نے عام تعطیل کااعلان کیا ہے۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر ڈے ہر سال جنوری کے تیسرے پیر(Monday) کو منایا جاتا ہے تاکہ معروف سول رائٹس رہنما کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ یہ وفاقی تعطیل 1983 میں منظور کی گئی تھی.
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر ڈے کے موقع پر شہریوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ اس دن کمیونٹی سروس اور سماجی خدمات کے ذریعے بھی اس رہنما کی یاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔
زیادہ تر اسٹورز عام کاروباری اوقات کے مطابق کھلے رہیں گے، البتہ کچھ اسٹورز تعطیل کی وجہ سے بند رہنےکاامکان ہے۔
