لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پاکستان کیلئےایک اوراعزاز: قومی اسکواش پلیئر ثنابہادر نےآسٹریلیامیں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

میلبورن / اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کی باصلاحیت اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں منعقدہ بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے۔

13 سے 16 اگست 2026ء تک آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع بینڈیگو اسکواش سینٹر (Bendigo Squash Centre) میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل معرکے میں ثنا بہادر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوم فیورٹ آسٹریلوی کھلاڑی ریچل گرینہ (Rachel Grinham) کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار امریکی ڈالرز تھی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن (PSF) نے ثنا بہادر کو آسٹریلیا کی سرزمیں پر اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان اسکواش کے لیے ایک انتہائی قابلِ فخر اور مسرت کا لمحہ ہے، جس سے پاکستان میں خواتین کے اسکواش کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔

فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ ثنا بہادر اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کرتی رہیں گی۔