لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں ممکنہ ہنگامےکاخدشہ،ڈائیک مین اسٹریٹ پرسیکیورٹی سخت

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ ہفتے ‘ڈومینیکن ڈے پریڈ’ کے بعد ڈائیک مین اسٹریٹ (Dyckman Street) پر ہونے والے ہلاکت خیز تشدد، فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات کے بعد سٹی اور اسٹیٹ انتظامیہ نے سیکیورٹی میں انتہائی اضافہ کر دیا ہے۔

سٹی حکام کے مطابق یہ قدم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں اتوار کے روز “ڈائیک مین ٹیک اوور پارٹ 3” (Dyckman Takeover Part 3) کے نام سے ایک غیر قانونی اجتماع کی کال دی گئی تھی۔ حکام نے واضح کیا کہ اس اجتماع کی کوئی اجازت نہیں دی گئی اور شہریوں سے وہاں نہ جانے کی اپیل کی گئی ہے۔

700 سے زائد نائپڈ (NYPD) اہلکاروں کی تعیناتی اور تجارتی مراکز کا تحفظ:
کونسل ممبر کارمین ڈی لا روزا (Carmen De La Rosa) نے بتایا کہ اس ویک اینڈ پر واشنگٹن ہائٹس اور ان ووڈ (Inwood) کے علاقوں میں 700 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ اتوار کو ڈومینیکن ڈے پریڈ کے بعد ہزاروں کے ہجوم نے سڑکیں بلاک کر دیں، دکانیں جلد بند کرنی پڑیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ نیگل ایونیو کے قریب ایک جھگڑے کے دوران 23 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک اور شخص چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوا۔

امریکی نمائندے ایڈریانو ایسپائیلیٹ (Adriano Espaillat) نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کاروباری اداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس میں ایک گیس اسٹیشن پر 12 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس تجارتی شاہراہ کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا۔

NYPD کمشنر جیسیکا ٹِش (Jessica Tisch) کے مطابق گینگ اور گن وائلنس روکنے والے مخصوص عسکری یونٹس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں سڑکوں کی بندش، کراؤڈ کنٹرول اور اضافی صفائی کے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی بدنظمی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔