لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میئرزوہران مامدانی کاابتدائی6ماہ میں 12,491 سستےمکانات کی مالی معاونت کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر زوہران خلیل مامدانی (Zohran Kwame Mamdani) اور ڈپٹی میئر برائے ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ لیلا بزورگ (Leila Bozorg) نے اعلان کیا ہے کہ انتظامیہ نے 2026 کے پہلے چھ ماہ میں 12,491 سستے مکانات (Affordable Homes) کی تعمیر اور ان کے تحفظ کی مالی معاونت مکمل کر لی ہے۔ اس منصوبے میں بے گھر افراد کے لیے 2,000 سے زائد مکانات بھی شامل ہیں۔

ان میں سے نصف سے زائد مکانات انتہائی کم آمدنی والے نیویارکرز کے لیے ہوں گے، جن کی سالانہ آمدنی علاقے کی اوسط آمدنی (AMI) کے 50 فیصد یعنی تقریباً 68,000 ڈالر سے کم ہے۔ اسی عرصے کے دوران، مامدانی انتظامیہ نے 9,970 شہریوں (جن میں 4,370 سابق بے گھر افراد شامل ہیں) کو سستے گھروں میں منتقل کرنے میں بھی معاونت کی ہے۔

یہ کامیابی مالی سال 2026 کے دوسرے نصف حصے میں حاصل ہوئی ہے، جہاں میئر مامدانی اپنے پہلے بجٹ کے حصے کے طور پر 5 سالوں میں 22 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

بلوک بائی بلاک (Block by Block) ہاؤسنگ پلان: اس جامع منصوبے کے تحت انتظامیہ جدید مالیاتی طریقوں کو استعمال کر رہی ہے۔

اسپیڈ (SPEED) اصلاحات: مجوزہ اصلاحات کے ذریعے ہاؤسنگ سے متعلق منظوری، پرمٹ اور دیگر دفتری کارروائیوں میں 2 سال تک کی تاخیر کو ختم کیا جائے گا۔

NYCHA اور سینیئرز ہاؤسنگ: جنوری سے جون 2026 کے دوران نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی (NYCHA) نے 32 کیپٹل پروجیکٹس مکمل کیے جن سے 50,000 سے زائد رہائشی مستفید ہوئے۔ نیز، بزرگوں کے لیے 1,428 اور سپورٹیو ہاؤسنگ کے لیے 1,287 یونٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

میئر زوہران مامدانی نے کہا “سستا گھر لاکھوں نیویارکرز کے لیے زندگی کی علامت ہے۔ ہم نے اپنے پہلے 6 ماہ میں 12,000 سے زیادہ گھروں کو سپانسر کیا ہے۔ 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہم نیویارک کے شہریوں کو تیز ترین طریقے سے ان کے اپنے گھروں میں منتقل کریں گے۔”

ڈپٹی میئر لیلا بزورگ کا کہنا تھا “ہم نیویارک کے شہریوں کو ریڈ ٹیپزم (سرکاری تاخیر) کا خاتمہ کر کے فوری ریلیف پہنچا رہے ہیں۔ آئندہ سالوں میں اس کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔”

محکمہ ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ (HPD) کی کمشنر دینا لیوی (Dina Levy) کے مطابق، انتظامیہ اگلے ایک دہائی کے دوران ایک ریکارڈ 200,000 سستے مکانات کی فراہمی کا ہدف رکھتی ہے۔