دبئی (ویب ڈیسک): ایوی ایشن انڈسٹری کے عالمی نام امارات گروپ (Emirates Group) نے اپنے ہوا بازی اور کارپوریٹ شعبوں میں 100 سے زائد نئی ملازمتوں کے لیے بھرتیوں کی وسیع مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کا مقصد عالمی سطح پر تجربہ کار پیشہ ور افراد، نچلی سطح (Entry-level) کے امیدواروں اور بالخصوص اماراتی شہریوں (Emirati Talent) کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
ان تمام نشستوں کے لیے امارات گروپ کے باضابطہ ’کیریئرز پورٹل‘ (Careers Portal) کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ایمریٹس گروپ کی جانب سے درج ذیل شعبوں میں آسامیاں خالی ہیں:
انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)، انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس، ایئرپورٹ آپریشنز، لاجسٹکس، ہیومن ریسورسز (HR) اور کسٹمر سروس۔
ٹیکس فری (Tax-free) تنخواہیں، فرنشڈ رہائش یا رہائشی الاؤنس، مکمل میڈیکل انشورنس، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے سالانہ ہوائی ٹکٹ، سفری رعایتیں اور سالانہ منافع میں حصہ (Profit-sharing) شامل ہیں۔
اس بھرتی مہم میں سب سے زیادہ پرکشش اور پرآسائش عہدہ پائلٹ کا ہے، جس کے لیے سالانہ مراعاتی پیکج کا تخمینہ 1.2 ملین درہم (تقریباً 320,000 امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔
پائلٹ پیکج کی تفصیلات:
سالانہ نقد تنخواہ: ماہانہ اوسطاً 85 پرواز کے گھنٹوں کی بنیاد پر تقریباً 575,000 درہم۔
کمپنی کی جانب سے بہترین رہائش، 3 بچوں کے لیے تعلیمی الاؤنس، 42 ایام کی سالانہ چھٹیاں، اہل خانہ کے لیے سالانہ بزنس کلاس ٹکٹس، ریٹائرمنٹ سیونگز اور انشورنس کوریج۔
کینیڈٹ پائلٹ اور کیبن کریو (Cabin Crew) کا تنخواہ کا ڈھانچہ:
1. نیشنل کیڈٹ پائلٹ پروگرام:
ابتدائی تربیت (Ground School): ماہانہ 6,365 درہم تنخواہ۔
ایئر کرافٹ ٹریننگ: تنخواہ بڑھ کر 18,335 درہم۔
لائن ٹریننگ: ماہانہ 31,745 درہم۔
تربیت کی تکمیل پر (First Officer): فکسڈ الاؤنسز سمیت ماہانہ 52,000 درہم سے زائد کا پیکج۔
2. کیبن کریو (ایئر ہوسٹس/فلائٹ اٹینڈنٹ):
بنیادی تنخواہ: 4,980 درہم فکسڈ ماہانہ بنیادی تنخواہ۔
فلائنگ الاؤنس: 69.60 درہم فی فلائنگ گھنٹہ۔
مجموعی ماہانہ آمدنی: ماہانہ اوسط فلائنگ آورز کی بنیاد پر مجموعی تنخواہ تقریباً 11,000 درہم بنتی ہے۔
اضافی سہولیات: نائٹ اوور اسٹے کے لیے کھانے کا الاؤنس، ہوٹل میں قیام، اور ایئرپورٹ سے آنے جانے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ۔





