لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میررضاقتل کیس میں بڑاانکشاف، فرانزک رپورٹ نےشناخت کی تصدیق کردی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گیسٹ ہاؤس کے باہر سے ملنے والی پراسرار لاش کی شناخت کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری (جامعہ کراچی) نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملنے والی لاش اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا ہی کی ہے اور ڈی این اے سیمپلاٹ ان کے والدین سے مکمل میچ کر گئے ہیں۔

اس ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس افسران نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ملزمان کی جانب سے شناخت چھپانے کے لیے کسی اور شخص کا چہرہ مسخ کر کے لاش پھینکی گئی ہو سکتی ہے۔ اس خدشے کو دور کرنے کے لیے عدالتی حکم پر قبر کشائی (Exhumation) کی گئی تھی اور لاش کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے، جس نے اب اس ابہام کو ختم کر دیا ہے۔

دریں اثنا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی اہم سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر کی تبدیلی: سماعت کے دوران کیس کا سابق تفتیشی افسر (IO) عدالت کے سامنے پیش ہوا اور بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا ہے۔

مہلت کی استدعا: پرانے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا تفتیشی افسر مقرر ہو چکا ہے جو تحقیقات مکمل کر کے آئندہ سماعت پر پیش ہوگا، لہٰذا رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مکمل تفتیشی رپورٹ 15 اگست تک جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔