لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی ایوی ایشن کی تاریخ میں نئی پیشرفت: ڈیلٹاایئرلائنزکاایٹلانٹاسے ریاض کیلئےپہلی براہِ راست پروازوں کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ایٹلانٹا / ریاض (ویب ڈیسک): امریکی ہوائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز (Delta Air Lines) نے 23 اکتوبر سے ہرٹس فیلڈ-جیکسن ایٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ کسی بھی امریکی ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب کے لیے قائم کیا جانے والا پہلا براہِ راست ہوائی روٹ ہو گا۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق، یہ سروس ایٹلانٹا ہب سے ایئربس A350-900 (Airbus A350-900) طیاروں کے ذریعے چلائی جائے گی۔ پہلے ہفتے میں روزانہ پروازیں چلیں گی، جس کے بعد ہفتے میں 3 پروازوں کا شیڈول نافذ العمل ہوگا۔

سروس کے آغاز سے قبل ڈیلٹا ایئر لائنز نے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کیا ہے

ایئر لائن کی جانب سے دو طرفہ (Round Trip) سفر کا کرایہ 670 امریکی ڈالرز سے شروع ہو رہا ہے۔

اسکائی مائلز ریڈیمپشن: اسکائی مائلز ممبران بنیادی اکنامی کے لیے 30,000 مائلز اور مین کیبن کے لیے 45,000 مائلز میں ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔

اس براہِ راست روٹ کے ذریعے امریکہ سے آنے والے مسافروں کو یورپ کے مختلف ایئرپورٹس پر رکنے اور کنیکٹنگ فلائٹس (Layovers) کے پرانے اور طویل دردِ سر سے نجات مل جائے گی۔

ڈیلٹا ایئر لائنز کے صدر پیٹر کارٹر (Peter Carter) نے اس نئے روٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا “ڈیلٹا کی ایٹلانٹا سے ریاض کے لیے نئی نان اسٹاپ سروس ہمارے کسٹمرز کو دنیا کے سب سے اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خطے سے جوڑنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ہم امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سفر کو زیادہ براہِ راست اور آسان بنا رہے ہیں۔”

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تیزی سے عالمی تجارت، اسپورٹس اور سیاحت کا نیا مرکز بن رہا ہے۔ ڈیلٹا کی اس پرواز کے ذریعے آنے والے سیاح یونیسکو (UNESCO) کی عالمی ورثہ فہرست میں شامل تاریخی علاقے ’الطریف‘ (At-Turaif District) کے ساتھ ساتھ نئے تفریحی مراکزی کا دورہ کر سکیں گے۔

ایئر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ روانگی سے قبل سعودی حکام سے ویزہ کے قوانین اور سرحدی پالیسیوں کی باضابطہ تصدیق لازمی کر لیں۔