Civil Rights Legend Jesse Jackson Passes Away After Long Illness

اپنی بیماری کے باوجود وہ انسانی حقوق کے لیے متحرک رہے۔ 2021 میں ووٹنگ حقوق کے حق میں احتجاج کے دوران انہیں دو بار گرفتار بھی کیا گیا۔

Editor News

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکہ میں شہری حقوق کی تحریک کے قدآور رہنما اور رینبو پش کولیشن (Rainbow PUSH Coalition) کے بانی ریورنڈ جیسی جیکسن منگل کی صبح انتقال کر گئے۔

وہ ‘پریزیڈنشل میڈل آف فریڈم’ کے حامل تھے اور دو بار ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر بھی سامنے آئے۔ انہوں نے نہ صرف مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے ساتھ مل کر کام کیا بلکہ عالمی سطح پر یرغمالیوں کی رہائی اور کارپوریٹ سیکٹر میں تنوع (Diversity) کے لیے بھی آواز اٹھائی۔

جیکسن نے 1960 کی دہائی میں Martin Luther King Jr. کے ساتھ مل کر امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف تحریک میں حصہ لیا۔ وہ غیر متنازعہ سویل رائٹس لیڈر بنے، صوتِ حق کی آواز بن کر ووٹر رجسٹریشن، روزگار کے مواقع، تعلیم و صحت کی خدمات اور مساوی حقوق کے لیے لڑتے رہے۔

انہوں نے اوپریشن بریڈ باسکٹ، PUSH اور رینبو PUSH کوالیشن جیسی تنظیموں کی بنیاد رکھی، جنہوں نے اقتصادی اور سماجی انصاف کے لیے کام کیا۔

اپنی بیماری کے باوجود وہ انسانی حقوق کے لیے متحرک رہے۔ 2021 میں ووٹنگ حقوق کے حق میں احتجاج کے دوران انہیں دو بار گرفتار بھی کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *