ریاض: جاری عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے زائرین کی آمد اور ویزا پالیسی کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
شماریاتی رپورٹ کےمطابق عمرہ زائرین کی کل تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 ریکارڈ کی گئی۔ اندرون ملک (سعودی عرب) سے عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد 9.5 ملین ، زائرین میں مردوں کا تناسب 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد رہا۔کل زائرین میں مقامی سعودی شہریوں کا تناسب 28.9 فیصد رہا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 اور زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے۔





