لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

ایرانی ریال کی قدرمیں تاریخی گراوٹ:اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر20 لاکھ ریال سےتجاوز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

تہران: شدید معاشی دباؤ اور امریکی پابندیوں کے خدشات کے باعث ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال کی سطح کو عبور کر چکی ہے، جس سے ملک میں مہنگائی اور عوامی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

واشنگٹن کے ساتھ سفارتی مذاکرات میں عدم پیش رفت اور امریکا کی جانب سے مزید معاشی پابندیوں کے امکانات نے مارکیٹ میں بے یقینی پھیلائی ہے۔

ایرانی تیل کی برآمدات اور بین الاقوامی مالیاتی لین دین پر سفارتی تنازعات کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی فضا اور علاقائی تنازعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید متاثر کیا ہے۔

ایرانی ریال کی موجودہ صورتحال کا اگر ماضی سے موازنہ کیا جائے تو 1970 کی دہائی کے وسط میں ایک امریکی ڈالر 70 سے 75 ریال کا تھا، جو اب تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ کرنسی کی اس گراوٹ سے ایران میں خوراک اور ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتیں برقی رفتار سے بڑھ رہی ہیں۔