لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

جمہوری جمہوریہ کانگواورگریٹ لیکس خطے کی بگڑتی صورتحال پرگہری تشویش کااظہار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UN Security Council) کے اہم اجلاس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جادوں نے جمہوری جمہوریہ کانگو (DRC) کے مشرقی حصوں اور گریٹ لیکس (Great Lakes) خطے کی سیکیورٹی و انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارتھ اور ساؤتھ کیو (North and South Kivu) کے علاقوں میں مسلسل جاری لڑائی، مسلح گروہوں کی متحرک سرگرمیاں اور ڈرونز کا بڑھتا ہوا استعمال عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر عثمان جادوں نے نشاندہی کی کہ سیکیورٹی بحران کے ساتھ ساتھ ایبپولا (Ebola) بیماری کے پھیلاؤ نے خطے میں ایک اور سنگین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی فوری اور مربوط توجہ کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ گریٹ لیکس خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ‘پیس، سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن فریم ورک’ (PSC Framework) اب بھی بنیادی اور انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے، اور اس کی بحالی کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔

پاکستان نے افریقی یونین (African Union) کے ثالث اور سہولت کاروں کے پینل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی اپنی ملکیت (African Ownership) کے ساتھ امن کے تمام اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشنز میں صفِ اول کا کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پاکستان نے افریقہ میں امن و استحکام اور انسانی تحفظ کے لیے اپنے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔