لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک:فرینکی مرانڈا نان پرافٹ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین اور تارا گارڈنر شریک چیئر مقرر

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

میئر ظہران ممدانی نےفرینکی مرانڈا 33 رکنی نان پرافٹ ایڈوائزری کونسل کاچیئرمین مقررکردیا۔

کونسل کی سربراہی Hispanic Federation کے صدر و سی ای او فرینکی مرانڈا کریں گے، جبکہ Day Care Council of New York کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تارا گارڈنر شریک چیئر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

فرینکی مرانڈا نے میئر ممدانی اور ان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اہم ذمہ داری پر فخر ہے۔ ان کے مطابق Hispanic Federation کے ذریعے انہیں شہر اور ملک بھر میں سینکڑوں غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، جس سے وہ ان اداروں کو درپیش مشکلات اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے اور نان پرافٹ نیٹ ورک کی اجتماعی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی پالیسیوں اور حل کی تشکیل میں کردار ادا کریں گے جو اس شعبے کو مضبوط بنانے کے ساتھ اداروں کو ترقی اور جدت کے مواقع فراہم کریں۔

تارا گارڈنر نے کہا کہ غیر منافع بخش ادارے نیویارک کے سماجی تحفظ کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ بچوں کی ابتدائی تعلیم، فوڈ پینٹریز، اسکول کے بعد تعلیمی سرگرمیوں، بزرگوں کے مراکز اور آرٹس پروگرامز کے ذریعے یہ ادارے روزانہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممدانی انتظامیہ نے یہ ظاہر کیا ہے کہ جب سٹی ہال نان پرافٹ اداروں کو شراکت دار سمجھتا ہے تو بیوروکریسی کی رکاوٹیں کم، فنڈز کی ادائیگی بروقت اور اداروں کے مالی مسائل میں کمی ممکن ہوتی ہے۔ ان کی ترجیح ہوگی کہ شہر کے تمام کنٹریکٹنگ نظام میں ایسی اصلاحات متعارف کرائی جائیں جن کے تحت خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مکمل ادائیگی وقت پر مل سکے۔