لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی انتظامیہ کابڑااقدام:مائیکروسافٹ، ایڈوبی اوربھارتی آئی ٹی کمپنیوں کی’پرم’ (PERM)پروگرام سےغیرمعینہ مدت کیلئےمعطلی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کارکنوں کے ویزا پروگراموں کے غلط استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے مائیکروسافٹ (Microsoft)، ایڈوبی (Adobe) اور بھارت کی متعدد بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو ‘پرم’ (PERM) یعنی ‘مستقل لیبر سرٹیفکیشن پروگرام’ سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) اور وزیرِ محنت کیتھ سونڈرلنگ (Keith Sonderling) نے اس معطلی کا باضابطہ اعلان کیا۔

اس اقدام کی زد میں مائیکروسافٹ اور ایڈوبی کے علاوہ کاگنیزنٹ (Cognizant)، انفوسس (Infosys)، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS)، وائپرو (Wipro)، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز (HCL) اور کیپ جمنی (Capgemini) شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر کمپنیاں بھارت سے منسلک ہیں اور ایچ ون بی (H-1B) ویزا ہولڈرز کے ذریعے خدمات فراہم کرتی ہیں۔

اس معطلی کے نتیجے میں مذکورہ کمپنیاں اب اپنے ایچ ون بی (H-1B) ویزا کے حامل ملازمین کے لیے ‘گرین کارڈ’ یا مستقل قانونی رہائش (Permanent Residency) کی درخواستیں داخل نہیں کر سکیں گی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے مائیکروسافٹ کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ “امریکا میں کسی دوسری کمپنی نے اس نظام کا اتنا زیادہ غلط استعمال نہیں کیا جتنا مائیکروسافٹ نے کیا۔ کمپنیاں ترقی کریں لیکن امریکی شہریوں کو روزگار فراہم کر کے آگے بڑھیں”۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو دھوکہ دے کر کم معاوضے پر غیر ملکی کارکنوں کو لانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ 2025 میں ایچ ون بی ویزا حاصل کرنے والوں میں 70 فیصد کا تعلق بھارت سے تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایچ ون بی درخواستوں کے لیے 1 لاکھ ڈالر فائلنگ فیس کی تجاویز اور سالانہ قرعہ اندازی میں زیادہ تنخواہ والے عہدوں کو ترجیح دینے کی پالیسیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔