لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتازشخصیت اورAPPAC کےبورڈممبرطارق خان فلوریڈامیں انتقال کرگئے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف و ممتاز شخصیت اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) کے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طارق خان فلوریڈا میں موجود تھے جہاں بدھ، 7 اکتوبر کو انہوں نے گالف اور والی بال کھیلا۔ رات کے وقت ان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال کے پیشِ نظر طارق خان کی اہلیہ نے اے پی پیک کے چیئرمین اور معروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر اعجاز احمد سے رابطہ کر کے طبی مشورہ حاصل کیا۔

911 پر اطلاع ملتے ہی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور طبی عملے نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

تدفین و نمازِ جنازہ: مرحوم کا جسدِ خاکی فلوریڈا سے نیویارک منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں نیویارک میں ہی سپردِ خاک کیا جائے گا۔

طارق خان عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گالف کے شدید شوقین تھے۔ کمیونٹی میں ان کا شمار انتہائی ہنس مکھ، شائستہ اور ملنسار ارکان میں ہوتا تھا۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) کے تمام بورڈ ممبران اور رہنماؤں نے ان کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ، صدمے اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے کمیونٹی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہو گئی ہے۔