لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ورلڈمینٹل ہیلتھ ڈے:نیویارک کا’این وائی سی مینٹل ہیلتھ کنیکٹ’ پورٹل کاقیام

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : عالمی یومِ ذہنی صحت (World Mental Health Day) کی مناسبت سے نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) اور محکمہ صحت نے ایک نیا پورٹل ‘این وائی سی مینٹل ہیلتھ کنیکٹ’ (NYC Mental Health Connect) متعارف کروا دیا ہے۔

اس جدید ویب سائٹ کا مقصد شہریوں کو ذہنی صحت (Mental Health) اور مادہ کے استعمال کے علاج (Substance Use Services) کے لیے موزوں طبی سہولیات کی تلاش میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

نیویارک اسٹیٹ آفس آف مینٹل ہیلتھ (OMH) کے 50 لاکھ ڈالر (5 ملین ڈالر) کی مالی معاونت سے تیار کردہ اس پورٹل کے ذریعے شہری صرف ایک مختصر سوالنامے کا جواب دے کر 600 سے زائد مصدقہ میڈیکل پرووائیڈرز، علاج کی نوعیت، انشورنس کی اقسام، اور زبانوں کی بنیاد پر فوری خدمات تلاش کر سکتے ہیں۔

میئر نیویارک نے کہا کہ “ذہنی صحت کی مناسب سہولیات اور طبی ماہرین کی تلاش کو ہم نے چند کلکس جتنا آسان بنا دیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا اور نیویارکرز کو فوری اور ارزاں علاج میسر آئے گا”۔

2024 کی ایک اہم رپورٹ کے مطابق نیویارک کے 24 فیصد نوجوان اور تقریباً 50 فیصد بالغ افراد ذہنی مسائل کا شکار ہونے کے باوجود یہ نہیں جانتے تھے کہ علاج کے لیے کہاں رجوع کریں۔

ویب سائٹ پر تمام ریاستی لائسنس یافتہ پروگرامز، اؤٹ پیشنٹ کلینکس، بحالی مراکز (Rehabs)، بحرانی سروسز (Crisis Services) اور تعلیمی و قانونی معاونت فراہم کرنے والے اداروں کا آن لائن اور حضوری تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

کسی بھی قسم کی شدید ذہنی کشمکش یا ایمرجنسی کی صورت میں 24 گھنٹے مفت مدد کے لیے 988 پر رابطہ کیا جا https://mentalhealthconnect.nyc.gov/homeسکتا ہے۔