لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

43ویں پریسنکٹ کمیونٹی کونسل کاشاندار اجلاس،آفیسربومن اورپی اےاے بروکس کی شاندارخدمات کااعتراف

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی 43ویں پریسنکٹ کمیونٹی کونسل کا ایک اور کامیاب اور شاندار اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے میں امن و امان کی قیام اور بہترین خدمات کے اعتراف میں پریسنکٹ کے دو نمایاں ارکان کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔

اجلاس کے دوران آفیسر بومن (Officer Bauman) کو ان کی بہترین کارکردگی اور فرض شناسی پر “پریسنکٹ کاپ آف دی منتھ” (Precinct Cop of the Month) کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ پی اے اے بروکس (PAA Brooks) کو 43ویں پریسنکٹ میں ان کے شاندار کام، عزم اور کمیونٹی کے لیے مسلسل خدمات پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔

کونسل نے واضح کیا کہ اس طرح کے کمیونٹی اجلاسوں کا مقصد پولیس افسران اور مقامی آبادی کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور عوامی اعتماد کو بحال رکھنا ہے۔

نیویارک پولیس کے انتظامی ارکان (Police Administrative Aides) اور فیلڈ افسران کی محنت کو کمیونٹی لیڈرشپ اور رہائشیوں نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں شریک رہائشیوں نے 43ویں پریسنکٹ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برونکس اور نیویارک کے مقامی علاقوں میں تحفظِ عامہ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔