لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی صدرکاتیل کمپنیوں سےقیمتوں میں فوری کمی کامطالبہ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے تیل کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے واضح کیا کہ تیل پیدا کرنے اور بیچنے والی کمپنیاں قیمتیں فی الفور کم کریں تاکہ عام عوام کو ایندھن کی مسلسل بڑھتی ہوئی لاگت اور مہنگائی کے بوجھ سے نجات مل سکے۔

اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی انتظامیہ برسرِ اقتدار نہ ہوتی تو امریکہ اور اس کی ایندھن کی صنعت ایک شدید ترین معاشی بحران کا شکار ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کی معاشی و توانائی پالیسیوں نے امریکی توانائی کے شعبے کو مستحکم رکھنے اور ملکی تیل کی صنعت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ان کی حکومت امریکی توانائی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

دوسری جانب، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے:

عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت 4.2 فیصد کمی کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، جو دورانِ ٹریڈنگ مزید سستا ہو کر 82.92 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 80 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ بعد میں مزید کمی کے ساتھ 78.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔