کراچی (ویب ڈیسک): امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز (SCA) کی پریس اینڈ پبلک ڈپلومیسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جوزلین میک ولسن (Joslyn Mack-Wilson) کی پاکستان آمد پر ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا۔
اس اہم ملاقات میں جوزلین میک ولسن نے امریکی حکومت کے فلیگ شپ تبادلہ پروگرام ‘انٹرنیشنل وزٹر لیڈرشپ پروگرام’ (IVLP) کے سال 2025 اور 2026 کے کوہورٹ سے تعلق رکھنے والے سندھ اور بلوچستان کے 9 سرکردہ ایلومنائز سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کی کمیونٹی خدمات کو سراہا۔

سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایلومنائز نے بتایا کہ وہ امریکہ میں حاصل کردہ پیشہ ورانہ تربیت اور تجربات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں سماجی، معاشی اور کمیونٹی کے اہم چیلنجز سے کس طرح نپٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے امریکی سفر کے دوران قائم ہونے والے دیرپا پیشہ ورانہ اور ذاتی روابط پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جوزلین میک ولسن نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا: “آئی وی ایل پی پروگرام پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری حقیقی شراکت داری کی ایک بہترین مثال ہے۔ بامقصد روابط ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات سے ہی جنم لیتے ہیں”۔
امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقاریب کے تناظر میں، ایسے ایکسچینج پروگرامز پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کے پیچھے عوام سے عوام کے مضبوط رابطوں (People-to-People Connections) کو نمایاں کرتے ہیں۔ یہ شراکت داری باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور دونوں ممالک کے لیے امن و خوشحالی کے وژن پر مبنی ہے۔






