نیویارک / اقوامِ متحدہ (ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون (Ambassador Usman Jadoon) نے کولمبیا میں ‘یو این ویریفکیشن مشن’ (UN Verification Mission) کے مینڈیٹ میں توسیع کی قرارداد کی منظوری کے موقع پر ووٹ کی وضاحت (Explanation of Vote) کرتے ہوئے کولمبیا اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے।
پاکستان نے سلامتی کونسل میں کولمبیا کے پائیدار امن کے سفر، سلامتی کے خدشات سے نمٹنے، اور سابق جنگجوؤں کی معاشرتی بحالی کی کاوشوں کی کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
سفیر عثمان جدون نے پاکستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، یو این ویری فکیشن مشن کے مینڈیٹ کی توجہ بالخصوص سلامتی (Security) اور سابق جنگجوؤں کی دوبارہ انضمام و بحالی (Reintegration) جیسے اہم پہلوؤں پر مرکوز رکھنے کی کولمبیا کی ترجیح کا احترام کرتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اقوامِ متحدہ کا ویری فکیشن مشن اپنے وسیع اور پیشہ ورانہ تجربے کے ساتھ کولمبیا میں سیکورٹی حالات کو بہتر بنانے اور پائیدار امن معاہدے پر عملدرآمد کے شعبوں میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرے گا
پاکستان نے ایک بار پھر عزم ظاہر کیا کہ وہ کولمبیا میں پائیدار اور پائندہ امن، استکام، اور ترقی کی سمت میں اس کی جدوجہد میں کولمبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔





