لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

برونکس کی بیکری میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، ایک فائرفائٹرزخمی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک :نیویارک کے علاقے برونکس (Bronx) میں پیر کی دیر رات ایک بیکری میں اچانک ‘ٹو الارم’ (Two-alarm) نوعیت کی شدّت والی آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ سیبری ایونیو (1261 Seabury Avenue) پر واقع ایک بیکری میں رات تقریباً 10:27 بجے پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی 141 فائر فائٹرز اور ای ایم ایس (EMS) اہلکار ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے سخت جدوجہد کے بعد رات تقریباً 11:56 بجے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

امدادی کارروائیوں کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا، جسے موقع پر ہی ای ایم ایس کی ٹیم نے طبی امداد فراہم کی۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ بیکری میں آگ لگنے کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔