لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی کانگریس مین ٹام سوازی کاپاکستان کی قربانیوں کااعتراف:”دہشت گردی سےسب سے زیادہ متاثرہونےوالاملک پاکستان ہے”

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : امریکی کانگریس میں ‘پاکستان کاکس’ (Congressional Pakistan Caucus) کے شریک چیئرمین اور ممتاز کانگریس مین ٹام سوازی (Tom Suozzi) نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردی سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہی ہے۔

یہ بات انہوں نے امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی نیویارک میں واقع رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی ‘میٹ اینڈ گریٹ’ (Meet and Greet) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، کاروباری رہنماؤں اور APPAC کے عہدے داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ٹام سوازی کا پرجوش استقبال کیا

تقریب کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز احمد نے تنظیم کے بانی بورڈ ممبر طارق خان مرحوم کی ناگہانی وفات کو کمیونٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔ اے پی پیک پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر ہادی نے طارق خان کی سماجی و قومی خدمات کو سراہا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کروائی۔

یک سوال کے جواب میں کانگریس مین سوازی نے واضح کیا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت یا سیاست میں فوجی مداخلت کی حمایت بالکل نہیں کرتا، تاہم کسی بھی ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی فوج کا مضبوط اور مستحکم ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی، زرعی اور سیاحتی شعبوں کی ترقی کے لیے سویلین حکومت میں بہتری اور تحفظ یافتہ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔

سوشل میڈیا اور نفرت انگیز بیانیہ: سوازی نے کہا کہ مخالفین امریکہ یا پاکستان کو معاشی و فوجی میدان میں شکست نہیں دے سکتے، اس لیے وہ ہماری آزادی اور تنوع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلانے اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

غزہ کی بحالی، امیگریشن اور کمیونٹی مسائل: اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال، بورڈ ممبران مرزا خاور بیگ اور اسد چوہدری کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹام سوازی نے ‘ابراہیم ایکارڈز’ (Abraham Accords) کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، یورپ اور مسلم دنیا غزہ کی جدید بحالی چاہتے ہیں تاکہ وہاں کے لوگ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ انہوں نے مہنگائی، غیر قانونی امیگریشن، کرائم اور ہیلتھ کیئر کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے وعدہ کیا کہ دوبارہ منتخب ہو کر وہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنائیں گے۔